نتیش کمار نے آئی اے ای اس افسر کے سر پر رکھ دیا گملا! آر جے ڈی نے ذہنی حالت پر اٹھا دئے سوال

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نتیش کمار مسکراتے ہوئے گملا لیتے ہیں اور ہنستے ہوئے وہ گملا ڈاکٹر سدھارتھ کے سر پر رکھ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر سدھارتھ جھینپ کر فوراً گملا ہٹا لیتے ہیں اور تھوڑا فاصلے پر جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس دوران وہاں موجود کچھ لوگ بھی ہنستے ہوئے نظر آئے۔
آر جے ڈی نے اس حرکت پر سخت ردعمل دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان، مرتیونجے تیواری نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’نتیش کمار کی سرگرمیاں ریاست کو شرمندہ کر رہی ہیں۔ ان کا ذہن ان کے قابو میں نہیں رہا، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چند افسران کا گروپ ہی اب حکومت چلا رہا ہے۔ وہ بہار کے سب سے کمزور وزیراعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔’’