بھدوئی(یوپی) (پی ٹی آئی) یوپی کے ایک موضع میں ایک دلت کسان اور اس کی بیوی پر لاٹھیوں اور آہنی سلاخوں سے حملہ کیا گیا۔ ذات کا نام لے کر اسے گالیاں دی گئیں۔ واقعہ جمعہ کی صبح موضع انائچ میں پیش آیا۔
جھگڑا مویشیوں کے چرنے کے مسئلہ پر ہوا۔ 6 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس کے بموجب بے زمین دلت کسان دیپک کمار پاسی ایک مقامی دیہاتی کے کھیت میں بٹائی پر کھیتی باڑی کرتا ہے۔
اس نے اپنے کھیت میں دوسرے دیہاتی کے مویشیوں کے چرنے پر اعتراض کیا۔ اس پر اس کی بیوی سمترا، بڑے بھائی اور ماں پر حملہ کردیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیمنیو منگلک نے بتایاکہ دیپک کمار نے جب اپنے کھیت میں راجہ رام یادو کے مویشیوں کے چرنے پر اعتراض کیاتو راجہ رام یادو بھڑک گیا۔
اس نے ذات کا نام لے کر دیپک کمار پاسی کو گالیاں دیں اور دوسروں کی مدد سے اسے لاٹھیوں اور آئرن راڈ سے ماریا پیٹا۔ حملہ آوروں نے سمترا کو سر کے بال پکڑ کر کھیت میں گھسیٹا، مارا پیٹا اور بے لباس کردیا۔ شدید زخمی دیپک اور سمترا کو دواخانہ میں شریک کرایاگیا۔
دیپک کی شکایت پر پولیس نے راجہ رام یادو، دلجیت یادو، ارونہ یادو، راجندریادو، پاروتی دیوی کے خلاف کیس درج کرلیا۔