تیج پرتاپ یادو نے گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر پرکہا کہ اے آئی کا کمال، اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا!

تیج پرتاپ یادو نے گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر پرکہا کہ اے آئی کا کمال، اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا!

تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

آر جے ڈی رہنما تیج پرتاپ یادو کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسے پہلی بار ان کےیعنی تیج پرتاپ یادو کے  اپنے فیس بک پیج سے ہفتہ  یعنی 24 مئی کو شیئر کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی ان کی گرل فرینڈ ہے۔ اب تیج پرتاپ یادو نے اس پر وضاحت دی ہے۔ تیج پرتاپ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرکے اور اے آئی کا استعمال کرکے  یہ سب کیا گیا ہے۔

اپنی وضاحت میں، انہوں نے ایکس  پر لکھا، "میرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہیک کر لیا گیا ہے اور مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو ہراساں کرنے اور بدنام کرنے کے لیے میری تصاویر کو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے غلط ایڈٹ کیا گیا ہے۔ میں اپنے خیر خواہوں اور پیروکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں۔”

وائرل تصویر کو لے کر آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے بھلے ہی وضاحت دی ہو لیکن صارفین مزے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تیج پرتاپ کو ایکس پر لکھا، "آپ بار بار ڈیلیٹ کریں گے اور دوبارہ پوسٹ کریں گے… یہ بہت زیادہ ہے۔ ایک بار کہہ دیں اور معاملہ ختم کریں۔ اگر آپ نے اسے چھپانا تھا تو آپ نے کیوں بتایا اور اگر آپ نے بتایا، تو آپ ہیکنگ اور ان تمام چیزوں کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ یہ ہیک ہو گیا، پھر آپ نے اسے اتنی جلدی ٹھیک کیا؟ انتخابات قریب ہیں لیکن…”

ایک اور صارف نے لکھا، "تیجو، کم پیو، تمہاری نشے کی وجہ سے کتنے لوگوں کے اخلاق سدھرے ہیں۔ کچھ لوگ تو یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ جب تمہارا پنچناما چل رہا ہے تو تم نے شادی کیوں کی؟ تم نے ایک لڑکی کی زندگی کیوں برباد کی؟ ویسے وہ بیٹا جس کے باپ نے پورے بہار کو جنگل راج میں تبدیل کر دیا ہے، وہ یقیناً ایک لڑکی کی زندگی برباد کر سکتا ہے”۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے