دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی بھر گیا، ٹریفک اور پروازیں متاثر

دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی بھر گیا، ٹریفک اور پروازیں متاثر

محکمہ موسمیات نے 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی وارننگ دی تھی۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش دیکھنے میں آئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

قومی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اچانک موسم بدل گیا ہے۔ ہفتہ کی شام دیر گئے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کے چند گھنٹوں کے اندر ہی موسم میں زبردست تبدیلی دیکھی گئی۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس سے گرمی کے ستائے لوگوں کو تو راحت ملی لیکن کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر درخت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

درحقیقت، محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کئی اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ خبردار کیا تھا۔ اس کے تحت دہلی-این سی آر کے لیے بھی ریڈ ایلرٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹے بعد ہی دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش دیکھنے میں آئی۔

شدید بارش کی وجہ سے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ منٹو روڈ، ہمایوں روڈ اور شاستری بھون جیسے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ منٹو پل ہر بار شدید بارش کے بعد پانی بھر جانے کے لیے مشہور ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔

خراب موسم کے باعث فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ انڈیگو نے ‘X’  پر بتایا کہ اس کی پروازیں خراب موسم اور دہلی میں ہوائی ٹریفک کی بھیڑ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کریں۔انڈیگو نے ایک گھنٹے کے بعد ایک اور اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں موسم بہتر ہو رہا ہے، لیکن ہوائی ٹریفک کی بھیڑ اب بھی ہے، جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

اسپائس جیٹ نے یہ بھی کہا کہ خراب موسم اس کی پروازوں کی روانگی اور آمد کو متاثر کر سکتا ہے اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پرواز کی تفصیلات چیک کریں۔ دریں اثنا، ایئر انڈیا نے کہا کہ دہلی کے ساتھ ساتھ امرتسر اور چنڈی گڑھ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اتوار کی شام اور رات تک پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

ہفتے کی شام سے ہی دارالحکومت میں بادل جمع ہونا شروع ہو گئے تھےاور درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔ رات گئے تقریباً 2 بجے کے بعد کئی علاقوں میں اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ جنوبی، مغربی اور بیرونی دہلی اور نوئیڈا جیسے علاقوں میں زبردست بارش ہوئی، جب کہ گروگرام، فرید آباد اور غازی آباد میں بھی بوندا باندی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی سے نجات  ملے گی۔ دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم یہ ریلیف زیادہ دیر تک نہیں رہے گی۔ دارالحکومت میں درجہ حرارت 22 مئی سے 28 مئی کے درمیان بتدریج بڑھے گا اور یہ 26 اور 28 مئی کو 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا، جو 22 مئی کو 21 ڈگری سے بڑھ کر ہفتے کے آخر تک 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو واضح طور پر کہا تھا کہ اگلے چند گھنٹوں میں شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہ موسمی نظام ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے بنا ہے جو راجستھان کے راستے دہلی اور پھر اتر پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی اور این سی آر (نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد، غازی آباد) میں بھاری بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ہریانہ اور راجستھان کے کئی اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے