ای ڈی یا وزیر اعظم مودی سے نہیں ڈرتی ڈی ایم کے: ادے ندھی اسٹالن

ای ڈی یا وزیر اعظم مودی سے نہیں ڈرتی ڈی ایم کے: ادے ندھی اسٹالن

ادے ندھی اسٹالن نے کہا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں مالی حقوق کا مطالبہ کرنے گئے ہیں۔ ہم ای ڈی یا وزیر اعظم مودی سے نہیں ڈرتے، ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘‘

اُدے ندھی اسٹالن، تصویر @PTTVOnlineNews

اُدے ندھی اسٹالن، تصویر @PTTVOnlineNews

user

تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر کھیل ادے ندھی اسٹالن نے ہفتہ (24 مئی) کو پڈوکوٹائی میں ٹھپ پڑے انڈور اسپورٹس حال کا معائنہ کیا۔ اس کی شروعات ’اے آئی ڈی ایم کے‘ کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کام پھر سے شروع کرنے کے لیے 3.5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ بقیہ 1 کروڑ روپے مقامی اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی کے فنڈ سے آئیں گے۔

انڈور اسپورٹس حال کے معائنہ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اخیر تک کام کے مکمل ہونے کی امید ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ڈی ایم کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) یا وزیر اعظم نریندر مودی سے نہیں ڈرتی ہے۔‘‘ ادے ندھی اسٹالن نے اس سے قبل دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جس میں پیش رفت اور تاخیر دونوں باتیں سامنے آئیں۔ واضح ہو کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد گزشتہ 4 سالوں میں ریاست میں کام نہ ہونے کے ان پر الزام عائد ہوئے تھے۔

ادے ندھی اسٹالن نے مزید کہا کہ ’’تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں مالی حقوق کا مطالبہ کرنے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر صرف سیاست کریں گے۔ ہم ای ڈی یا وزیر اعظم مودی سے نہیں ڈرتے، ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘‘ نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق ڈی ایم کے کوئی غلام پارٹی نہیں ہے جسے ڈرایا جائے۔ یہ ایک اداکار کی بنائی گئی ڈی ایم کے ہے، ایک خود اعتماد پارٹی ہے۔‘‘ تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ پیریار کے اصولوں والی پارٹی ہے۔ ڈرنے کی ضرورت صرف ان لوگوں کو ہے، جنہوں نے غلطیاں کی ہیں۔ ہمیں کسی کے سامنے جھکنے اور ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ان سے قانونی طریقے سے ہی نمٹیں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے