کپل شرما شو کا تیسرا سیزن جلد نیٹ فلکس پر، پرومو ویڈیو جاری
’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن 3 کا اعلان ہو گیا۔ نیٹ فلکس نے پرومو جاری کیا اور کہا، ’’ہنسی ہوگی آؤٹ آف کنٹرول، کیونکہ کپل کا گینگ واپس آ رہا ہے۔‘‘
کپل شرما اپنی بہترین کامیڈی کے ذریعہ لوگوں کو خوب ہنساتے ہیں۔ ٹی وی پر وہ ’دی کپل شرما شو‘ لے کر آتے تھے۔ بعد میں انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نام سے اپنا شو دوبارہ شروع کیا۔ نیٹ فلکس پر اس کا پہلا سیزن مارچ 2024 میں آیا تھا، تب سے اب تک 2 سیزن آ چکے ہیں۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا تیسرا سیزن 21 جون سے شروع ہونے والا ہے۔
واضح ہو کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے تیسرے سیزن کا اعلان نیٹ فلکس نے 24 مئی کو ایک پرومو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔ جو پرومو ویڈیو سامنے آئی ہے اس کی شروعات ایک فون کال سے ہوتی ہے۔ کپل شرما ارچنا پورن سنگھ کو فون کرتے ہیں تو ارچنا کہتی ہیں کہ وہ بینک میں ہیں۔ کپل انہیں کہتے ہیں کہ لون مت لو، اب ہمارے شو کا تسیرا سیزن آ رہا ہے۔ اسی طرح کپل باری باری اپنی ٹیم کے دیگر ممبران (ککو شاردا، کرشنا بھیشیک اور سنیل گرور) کو بھی کال کرتے ہیں اور بات کرتے ہیں کہ تیسرے سیزن میں کیا مختلف کر سکتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔
کپل شرما آگے کہتے ہیں ’اب ہر فنیوار بڑھے گا ہمارا پریوار‘۔ ایسا لگتا ہے کہ کپل شرما کوئی ہِنٹ دے رہے ہیں کہ ہر ہفتہ شو میں نئی انٹری ہونے والی ہے یا پھر کچھ نیا دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کپل شرما کے شو کی طرح یہ پرومو بھی کافی انٹرٹیننگ لگ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے پرومو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’ہنسی ہوگی آؤٹ آف کنٹرول، کیونکہ کپل کا گینگ ایک بار پھر واپس آ رہا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔