تلگو ریاستوں میں کوویڈ کے اثرات، آندھرا پردیش میں 4 نئے معاملات

تلگو ریاستوں میں کوویڈ کے اثرات، آندھرا پردیش میں 4 نئے معاملات

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں کوویڈ کے معاملات دوبارہ سامنے آ رہے ہیں۔ آندھرا پردیش میں حالیہ طور پر 4 نئے کورونا معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ریاست کے وزیر صحت ستیہ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ان میں سے 3 معاملات وشاکھاپٹنم میں اور 1 کیس کڑپہ میں پایا گیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کوویڈٹسٹنگ کٹس پوری طرح دستیاب ہیں اور محکمہ صحت چوکسی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ستیہ کمار نے عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلہ میں خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ڈاکٹر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، یہ بات محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتائی۔

عہدیداروں نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر کے ارکان خاندان اور قریبی افراد میں وائرس کی کوئی علامات نظر نہیں آئیں تاہم، احتیاط کے طور پر ان کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کے سلسلہ میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے