تلنگانہ: دو کمسن لڑکیاں پانی کے گڑھے میں گر کر ہلاک

تلنگانہ: دو کمسن لڑکیاں پانی کے گڑھے میں گر کر ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے وار ہیٹی گاؤں میں دو کمسن لڑکیاں پانی کے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق، 11 سالہ لکشمی اور 12 سالہ ہنسیکا گرمیوں کی تعطیلات کے دوران گاؤں کے قریب کھیل رہی تھیں، کہ اچانک دونوں لڑکیاں قریبی زرعی گڑھے (کنٹے) میں گر گئیں اور غرق ہوگئیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریونیو کے عہدیدارموقع پر پہنچے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے