کورونا: مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے اندر 45 نئے کیسز سے خوف، گجرات میں بھی 15 نئے پازیٹو کیسز ریکارڈ

کورونا: مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں کے اندر 45 نئے کیسز سے خوف، گجرات میں بھی 15 نئے پازیٹو کیسز ریکارڈ

ہندوستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں کووڈ-19 کا نیا ویریئنٹ ’جے این 1‘ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، گجرات، ہریانہ اور کرناٹک میں لگاتار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر یو این آئی</p></div>

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی

user

کورونا کے بڑھتے معاملوں نے بیرون ممالک کے بعد اب ہندوستان میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ-19 کا نیا ویریئنٹ ’جے این 1‘ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، گجرات، ہریانہ اور کرناٹک میں لگاتار نئے کیسز ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں میں محکمہ صحت نے ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے اور اسپتالوں کو الرٹ پر رہنے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45 معاملے سامنے آئے ہیں، جس نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں جو 45 نئے کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ 35 کا تعلق ممبئی سے ہے۔ جنوری 2025 سے اب تک مہاراشٹر میں مجموعی طور پر 6819 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا ہے، جن میں 210 پازیٹو ملے ہیں۔ ممبئی میں مجموعی طور پر 183 پازیٹو مریض ملے، جن میں سے 81 صحت یاب ہو چکے ہیں اور بقیہ میں ہلکی علامتیں موجود ہیں۔ یعنی گھبرانے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے، لیکن احتیاط کا دامن بھی نہیں چھوٹنا چاہیے۔

گجرات میں صرف جمعرات (22 مئی) کو کورونا کے 15 معاملے درج کیے گئے، جبکہ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے گزشتہ دنوں مطلع کیا کہ مئی ماہ میں کووڈ-19 کے 182 معاملے ریاست میں درج کیے گئے ہیں۔ بعد میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیرالہ میں یکم مئی سے اب تک 273 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کیرالہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور نگرانی بھی بڑھ گئی ہے۔ کرناٹک میں بھی کورونا کے کئی فعال کیسز ہیں۔ 23 مئی کو ہی بنگلورو میں 9 ماہ کا بچہ کووڈ پازیٹو پایا گیا ہے۔ غازی آباد میں بھی کورونا کے 4 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں اس وقت کووڈ کے 23 فعال معاملے ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت پنکج سنگھ نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اسپتالوں کے لیے ایڈوائزری بھی 23 مئی کو جاری کیا گیا جس میں کئی احتیاطی قدم اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پھر بھی حقیقت یہی ہے کہ ہندوستان میں ابھی کورونا کا پھیلاؤ اس تیزی سے نہیں ہو رہا ہے، جتنا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور جیسے ممالک میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تھائی لینڈ اور چین میں بھی حالات فکر انگیز ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے