کانگریس قائد عمران پرتاب گڑھی  کی کوششیں رنگ لائیں

کانگریس قائد عمران پرتاب گڑھی  کی کوششیں رنگ لائیں

ممبئی : راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی کوششیں رنگ لائیں اور بالآخر تقریباً دو برس بند رہنے کے بعد ممبئی حج ہاوس میں چلنے والی فری ریزیڈنشیل یوپی ایس سی کوچنگ پھر سے شروع ہو گئی ہے۔

وزارت برائے اقلیتی امور کی ماتحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور خواہش مند طلبا سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کوچنگ سروسز کے امتحانات دینے والے بالخصوص غریب طلبا اس کوچنگ سے کافی مستفید ہوئے اور اس کے قیام کے بعد سے تقریبا 25طلبا یوپی ایس سی میں منتخب ہوئے اور 150کے قریب نے ریاستی اور دیگر سرکاری ملازمتوں میں کامیابی حاصل کی۔

کوچنگ کی اس شاندار حصولیابی کے باوجود موجودہ حکومت نے اسے کورونا وبا اور دیگر وجوہات کا حوالہ دے کر دو برس قبل دسمبر 2023میں بند کر دیاجس کی کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے کھلے طور پر مذمت کی۔

کانگریس قائد عمران پرتاپ گڑھی نے آج سے تقریباً دو ماہ قبل مارچ 2025 میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اس موضوع پر سوال اٹھایا تھا۔

عمران پرتاب گڑھی نے وزارت برائے اقلیتی امور سے سوال کیا کہ جب اسے ان کے پیسے سے نہیں چلایا جا رہا ہے تو حکومت کو اسے چلانے میں پریشانی کیا ہے؟ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ حاجیوں کے پیسے سے چلنے والی اس کوچنگ کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

عمران پرتاپ گڑھی کی اس پرزور مانگ کے آگے آخرکار حکومت کو مجبور ہونا پڑا اور حج کمیٹی آف انڈیا نے اب اس کےلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر درخواستیں طلب کی ہیں۔

کانگریس قائد عمران پرتاپ گڑھی نے ممبئی حج ہاوس کوچنگ کے پھر سے شروع ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے اب پھر شاید بچوں کی امیدوں کو پرواز ملے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا:-

میں راہ کا چراغ ہوں سورج تو نہیں ہوں
جتنی میری بساط ہے کام آرہا ہوں میں





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے