راہل گاندھی کا پونچھ کا دورہ، پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات

راہل گاندھی کا پونچھ کا دورہ، پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج ہفتہ 24 مئی کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اس موقع پر متاثرین کے اہل خانہ سے مل کر ان کے حالات جاننے اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے موجود ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے دوران پونچھ اور دیگر سرحدی علاقوں میں شدید گولہ باری اور ڈرون حملے دیکھے گئے جن میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے