آئندہ الیکشن میں بی جے پی کی شکست یقینی، 1.93 لاکھ اسامیوں پر بھرتی محض جملہ: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے 2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں دیے گئے 1.93 لاکھ اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار محض ایک سیاسی جملہ ہے، جس کا مقصد ووٹروں کو گمراہ کرنا ہے۔
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک مفصل پوسٹ میں "بی جے پی کی ہار کا سیاسی حساب” پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھرتی عوام کو بہلانے کی کوشش ہے لیکن اس کے نتائج بی جے پی کو مہنگے پڑیں گے۔