اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کا اخراج

اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کا اخراج

اسلام آباد (پی ٹی آئی) حکومت ِ پاکستان نے آج انڈین ہائی کمیشن کے ایک اسٹافر کے اخراج کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان نے چہارشنبہ کو پاکستانی عہدیدار کا اخراج عمل میں لایا جو کہ پاکستان ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

جاسوسی کے الزامات پر بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی عہدیدار کا اخراج عمل میں لایا گیا ہے۔ ایک ہفتہ میں اس طرح کا یہ دوسرا اخراج ہے۔ وزارت امور خارجہ (ایم ای اے) نے بتایا کہ سرکاری موقف کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

13 مئی کو ہندوستان نے دوسرے پاکستانی عہدیدار کا اخراج عمل میں لایا تھا جس پر جاسوسی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے اقدام کے بعد پاکستان نے بھی ایک ہندوستانی اسٹافر کا اخراج عمل میں لایا جو کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے