سری نگر کے ’ڈاؤن ٹاؤن‘ میں 21 مئی کو کھلی نظر آئیں سبھی دکانیں، 35 سال بعد ہٹا کرفیو!

سری نگر کے ’ڈاؤن ٹاؤن‘ میں 21 مئی کو کھلی نظر آئیں سبھی دکانیں، 35 سال بعد ہٹا کرفیو!

گزشتہ 35 سالوں میں آج پہلی مرتبہ ہے جب سری نگر، خصوصاً ڈاؤن ٹاؤن میں 21 مئی کو ایک بھی دکان بند نہیں رہی۔ سبھی بازار کھلے ہیں اور معمولات زندگی بھی بحال ہے۔

<div class="paragraphs"><p>میر واعظ عمر فاروق، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>میر واعظ عمر فاروق، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

میر واعظ عمر فاروق، تصویر آئی اے این ایس

user

سری نگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں ہر سال 21 مئی کو ’مکمل ہڑتال‘ رہتا ہے۔ تاریخی جامعہ مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ’سول کرفیو‘ جیسی حالت دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن آج (21 مئی) ماحول پوری طرح سے بدلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نوہٹہ سمیت پورے ڈاؤن ٹاؤن میں حالات معمول پر ہیں۔

گزشتہ 35 سالوں میں آج پہلی مرتبہ ہے جب 21 مئی کو سری نگر، خصوصاً ڈاؤن ٹاؤن میں ایک بھی دکان بند نہیں رہی۔ سبھی بازار کھلے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہے۔ حالانکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کو انتظامیہ نے مبینہ طور پر احتیاطاً ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

دراصل 21 مئی 1990 کو حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے میر واعظ مولوی فاروق احمد کا ان کے گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا تھا۔ آل پارٹی حریت کانفرنس کے موجودہ چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق مرحوم میر واعظ فاروق احمد کے ہی صاحبزادے ہیں۔ میر واعظ فاروق کے یومِ وفات پر ہر سال ڈاؤن ٹاؤن میں ’مکمل بند‘ رہتا ہے اور 2019 سے قبل 21 مئی کو علیحدگی پسند خیمہ کے ذریعہ ہندوستان مخالف ریلیاں بھی نکالی جاتی تھیں۔

بہرحال، میر واعظ مولوی فاروق احمد کے یومِ وفات پر ڈاؤن ٹاؤن میں میر واعظ کے چاہنے والوں نے انھیں اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔ حالانکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عیدگاہ میں مزارِ شہدا پر نہیں جانے دیا گیا جہاں ان کے والد دفن ہیں۔ مولوی عمر فاروق نے اپنی نظر بندی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے میرے والد کی قبر پر جا کر دعا کرنے سے روکا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے