میری پارٹی میں ہوتا تو ہمیشہ کیلئے خارج کردیتا: چراغ پاسوان (ویڈیو)

میری پارٹی میں ہوتا تو ہمیشہ کیلئے خارج کردیتا: چراغ پاسوان (ویڈیو)

پٹنہ (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی(رام ولاس) کے صدر چراغ پاسوان نے منگل کے دن مدھیہ پردیش کے وزیر قبائلی امور وجئے شاہ کے متنازعہ ریمارکس کی سخت مذمت کی جو انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کے تعلق سے کئے تھے۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر وجئے شاہ میری پارٹی میں ہوتا تو میں اسے تاحیات پارٹی سے خارج کردیتا۔ وجئے شاہ نے 12 مئی کو ایک جلسہ عام سے خطاب میں کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قراردیا تھا۔

وہ 14 مئی کو پولیس کیس درج ہونے کے بعد سے منظرعام سے غائب ہے۔ حاجی پور میں میڈیا سے بات چیت میں چراغ پاسوان نے وجئے شاہ کے بیان کو ”شرمناک“ قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری پارٹی کے کسی قائد نے ایسا بیان دیا ہوتا تومیں اسے فوری پارٹی سے ہمیشہ کے لئے خارج کردیتا تاہم این ڈی اے کا حصہ ہونے کے ناطہ میں صرف حکومت ِ مدھیہ پردیش کو مشورہ دے سکتا ہوں کہ وہ مناسب کارروائی کرے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے