اسرائیل، غزہ جنگ ختم کرے یا پھر امریکی حمایت سے ہاتھ دھو لے: ٹرمپ

اسرائیل، غزہ جنگ ختم کرے یا پھر امریکی حمایت سے ہاتھ دھو لے: ٹرمپ

واشنگٹن/ دیرالبلح (یواین آئی/ اے پی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو سخت پیام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو غزہ میں جنگ ختم کرے یا پھر امریکی حمایت سے ہاتھ دھو لے۔

العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق یہ غیر معمولی امریکی دباؤ دراصل خلیجی ممالک کی بے مثال سفارتی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایک حتمی معاہدہ کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ واشنگٹن کی جانب سے دباؤ واضح طور پر اور شدت اختیار کر چکا ہے۔

اس دوران اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاھو کے دفتر میں ٹرمپ کی اس پیغام رسانی کے بعد شدید اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اس وقت حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے جبکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بالواسطہ بات چیت کا عمل بھی جاری ہے۔

ادھر امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے پیر کو ایک باخبر ذریعہ کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے معاونین نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر جنگ نہ رکی تو "ہم آپ کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے "۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو کنیسٹ اور عوامی سطح پر حمایت حاصل ہے مگر وہ سیاسی عزم کے فقدان کا شکار ہیں۔

اے پی کے بموجب غزہ میں کل رات سے منگل کی صبح تک اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 60 افراد جاں بحق ہوئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔اسرائیل نے حماس کے خلاف جنگ تیز کردی ہے حالانکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی سخت مذمت ہورہی ہے۔

اسرائیل نے جنگ زدہ علاقہ میں محدود امداد کی اجازت دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے محدود امداد کی اجازت دینے کا فیصلہ حلیفوں کے دباؤ پر کیا۔ پیر کے دن اسرائیل کے حلیفوں کینیڈا‘ فرانس اور برطانیہ نے دھمکی دی کہ اگر اس نے غزہ میں فوجی کارروائی نہیں روکی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس کارروائی میں تحدیدات عائد کرنا شامل ہوگا۔ غزہ میں صرف چند ٹرک ہی امداد کا سامان لے کر داخل ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ امداد ناکافی ہے۔ قبل ازیں جنگ بندی کے دوران روزانہ 600 امدادی ٹرکس داخل ہوتے تھے۔ اسی دوران ایک اسرائیلی سیاستداں نے چھوٹے بچوں کو ہلاک کرنے کی مذمت کی۔

Photo Source: @TBaza369



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے