منریگا گھوٹالہ معاملہ میں گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، ریاستی وزیر بچو بھائی کھابڑ کا چھوٹا بیٹا بھی گرفتار

منریگا گھوٹالہ معاملہ میں گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، ریاستی وزیر بچو بھائی کھابڑ کا چھوٹا بیٹا بھی گرفتار

تفتیشی افسر جگدیش سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ ’’کرن کھابڑ کے ساتھ 2 اسسٹنٹ پروگرام آفیسرز یعنی ’اے پی او‘ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں کُل 11 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘

تصویر: منریگا کے تحت مزدوری کرتیں خواتینتصویر: منریگا کے تحت مزدوری کرتیں خواتین
تصویر: منریگا کے تحت مزدوری کرتیں خواتین
user

منریگا گھوٹالے میں نام آنے کے بعد گجرات کابینہ میں وزیر برائے پنچایت و زراعت بچو بھائی کھابڑ کے بڑے بیٹے بلونت کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا، اب پولیس نے اسی معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے چھوٹے بیٹے کرن کھابڑ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں 71 کروڑ روپے پر مبنی مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) سے متعلق گھوٹالے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اس معاملے کے تفتیشی افسر جگدیش سنگھ بھنڈاری نے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرن کے ساتھ 2 اسسٹنٹ پروگرام آفیسرز یعنی ’اے پی او‘ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں کُل 11 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جگدیش سنگھ بھنڈاری کے مطابق کرن کھابڑ پہلے تعلقہ ترقیاتی افسر رہ چکا ہے۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی ٹھیکیدار ایجنسیوں نے منریگا کے تحت فرضی دستاویزات اور جھوٹے ’ورک کمپلیشن سرٹیفکیٹ‘ کی بنیاد پر بغیر کام کیے ہی حکومت سے پیسے لیے ہیں۔ یہ گھوٹالہ 2021 سے 2024 کے درمیان کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق اب تک اس گھوٹالے میں کُل 71 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے لیے جا چکے ہیں۔ تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ جن ٹھیکیداروں نے منریگا کا کام کیا ہے ان کے پاس یا تو تجربہ نہیں تھا یا پھر وہ سرکاری ٹھیکے لینے کے اہل ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں ادائیگی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ دسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ ایجنسی (ڈی آر ڈی اے) نے معائنے کے دوران اس گھوٹالے کا انکشاف کیا۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کے کئی سڑکوں اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے ادائیگیاں کی گئیں۔ جبکہ حقیقت میں یہ پروجیکٹ کہیں بھی تعمیر نہیں ہوئے۔ دیوگڑھ باریا اور دھنپور تعلقہ جیسے قبائلی علاقوں میں یہ فراڈ کیا گیا۔ جہاں وزیر کے دونوں بیٹے پروجیکٹ سے متعلق ایجنسیوں کی دیکھ ریکھ کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ پولیس نے دھوکہ دہی، جعلسازی اور خیانت جیسے سنگین الزامات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ فی الحال گرفتار ملزمان سے پورے معاملے کے حوالے سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے