حیدرآباد میں غیر مجاز عمارتوں کو منہدم کردیاگیا

حیدرآباد میں غیر مجاز عمارتوں کو منہدم کردیاگیا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حیدرنگر، میاں پور میں کئی غیر مجازعمارتوں کو حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) نے منہدم کردیا۔

پیر کی صبح پولیس کی نگرانی میں یہ انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کرنے کی شکایات حیدراکو موصول ہونے کے بعد حکام مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ان ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔

دستیاب معلومات کے مطابق، شہری حکام مقامی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں انہدامی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر بعض افراد نے اس کارروائی کوروکنے کی کوشش کی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے