غزہ پر اسرائیلی حملے، 103 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی حملے، 103 فلسطینی جاں بحق

دیرالبلح(غزہ پٹی)۔ (اے پی) غزہ پٹی میں کل رات سے اتوار کی صبح تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 103 افراد جاں بحق ہوئے۔ دواخانوں اور میڈکس نے یہ بات بتائی۔ اسرائیل نے علاقہ میں اپنی جنگ تیز کردی ہے۔ جنوبی شہر خان یونس میں اور اُس کے اطراف فضائی حملوں میں 48 جانیں گئیں۔

ناصر ہاسپٹل کے بموجب بعض مکانات اور خیموں میں بنی پناہ گاہیں بھی حملوں میں کی زد میں آئیں۔ مرنے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ شمالی غزہ میں جبلیہ رفیوجی کیمپ میں بنے ایک مکان پر حملہ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جبلیہ میں ایک اور مکان پر حملہ میں 10 افراد بشمول 7 بچو ں اور ایک خاتون کی جان گئی۔ حماس کی حکومت کے تحت کام کرنے والی سیول ڈیفنس نے یہ بات بتائی۔ ا سرائیل کی فوج نے کل رات کے حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ غزہ میں اسرائیل نے اپنی جنگ تیز کردی ہے۔

خون خرابہ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیل غزہ پٹی پر قبضہ کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وہ حماس پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرائط پر عارضی جنگ بندی کیلئے آمادہ ہوجائے۔

حماس چاہتی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے پوری طرح چلی جائے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے 4 روزہ مشرقی وسطیٰ میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا۔ وہ یہ دورہ مکمل کرکے امریکہ واپس ہوگئے۔ غزہ میں جنگ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی تھی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے