جاسوسی معاملہ میں جیوتی ملہوترا کے بعد ایک اور یوٹیوبر زیرِ تفتیش، پوری میں چھاپے اور پوچھ گچھ

پرینکا سیناپتی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ملک کو مقدم رکھتی ہیں اور جیوتی کے خلاف لگے سنگین الزامات سے وہ شدید حیرت زدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمی سے کوئی واسطہ نہیں اور وہ تحقیقاتی اداروں کو ہر ممکن تعاون دیں گی۔
اس معاملے میں پوری ضلع کے ایس پی وِنیت اگروال نے کہا ہے کہ تحقیقات ریاستی، مرکزی خفیہ ایجنسیوں اور ہریانہ پولیس کے اشتراک سے کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے واقعے کا ہر پہلو سے باریکی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شری جگن ناتھ مندر کی سکیورٹی کو لے کر عوام کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مندر کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جہاں اس وقت ایس ٹی یو ریپڈ ریسپانس وین، 12 پلاٹون پولیس فورس اور مسلح سکیورٹی یونٹ پوری مستعدی سے تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔