تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں شکاریوں نے ایک مادہ شیر کو ہلاک کردیا،15مشتبہ افرادزیرحراست

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں شکاریوں نے ایک مادہ شیر کو ہلاک کردیا،15مشتبہ افرادزیرحراست

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جنگل میں شکاریوں نے ایک مادہ شیر کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق آصف آباد ضلع کے آگرُوڈ گاؤں کے قریب جنگلاتی علاقہ میں چھ سال سے گھوم رہی مادہ شیر غیر قانونی شکاریوں کی جانب سے بچھائی گئی بجلی کی تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

اس واقعہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، یہ بات سی سی ایف شانتارام اور ڈی ایف او نیرج کمار نے بتائی۔

انھوں نے بتایا کہ 13 مئی کو یہ مادہ شیر کیمرے میں قید ہوئی تھی اور آگرُوڈ جنگلاتی علاقہ میں لگی بجلی کے تاروں کو ہٹانے متعلقہ حکام سے بار بار کہا گیا، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

15 مئی کی صبح قریبی دیہات کے لوگ جنگل میں بیڑی کا پتے چننے گئے تو انہیں زمین پر مردہ شیر نظر آیا جسے دیکھ کر وہ ڈر کر واپس لوٹ آئے۔ اس کے بعد شکاری مردہ شیر کو تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹ کر لے گئے اور اس کی کھال اور پنجے نکال لئے اور باقی لاش کو ایک گڑھے میں دفن کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر 16 مئی کو جنگلاتی عملے نے اس مقام کی تلاشی لی، خون کے دھبوں اور بالوں کی مدد سے ہفتہ کی صبح اس مقام کو تلاش کر لیا جہاں شیر کو دفن کیا گیا تھا۔ شیر کے جسم کے باقیات قبضے میں لے کر فارنسک لیب بھیج دیئے گئے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے