متھن چکرورتی کو ملاڈ میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے بی ایم سی کا نوٹس، قانونی کارروائی کا انتباہ

متھن چکرورتی کو ملاڈ میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے بی ایم سی کا نوٹس، قانونی کارروائی کا انتباہ

بالی ووڈ اداکار اوربی جے پی رہنما متھن چکرورتی کو بی ایم سی کا نوٹس ملا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ممبئی کے ملاڈ علاقے کے ایرنگل گاؤں میں ایک پلاٹ پر بغیر اجازت گراؤنڈ فلور پر کچھ تعمیر کروایا ہے۔ اسی کو لے کر بی ایم سی نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اداکار نے اس معاملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مونسپل کارپوریشن کے افسروں کے مطابق متھن کو اب یہ بتانا ہوگا کہ تعمیر کو کیوں نہیں گرانا چاہیے۔

اگر متھن جواب نہیں دیتے اور اس کا جواز ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو بی ایم سی کا کہنا ہے کہ وہ اسے منہدم کر دیں گے۔ اداکار کو ممکنہ قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے