مودی حکومت نے فوجی کارروائی کی اطلاع پاکستان کو دے کر سنگین جرم کیا: راہل گاندھی

مودی حکومت نے فوجی کارروائی کی اطلاع پاکستان کو دے کر سنگین جرم کیا: راہل گاندھی

دوسری طرف، تنازعے کے بعد وزارت خارجہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا بیان سیاق و سباق سے علیحدہ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا، ’’وزیر خارجہ نے یہ کہا تھا کہ آپریشن سندور کے آغاز کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو ایک پیغام بھیجا گیا تھا، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ہندوستان دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، نہ کہ پاکستانی فوج کو۔”

وزارت خارجہ کے مطابق، اس پیغام کا مقصد یہ تھا کہ پاکستانی فوج کسی قسم کی کارروائی سے گریز کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جے شنکر کا بیان یہ نہیں تھا کہ اطلاع حملے سے پہلے دی گئی تھی، بلکہ یہ حملے کے بعد کے مرحلے کی بات ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے