اسحٰق ڈار، فیک امیج کا حوالہ دے کر نشانہ تنقید بن گئے (ویڈیو)

اسحٰق ڈار، فیک امیج کا حوالہ دے کر نشانہ تنقید بن گئے (ویڈیو)

اسلام آباد (آئی اے این ایس) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار‘ پاکستان کی ستائش میں ایک فیک نیوز پیپر امیج دکھاکر نشانہ تنقید بن گئے۔

یہ امیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سرکولیٹ ہوئی تھی۔ اسحٰق ڈار نے جمعرات کے دن پارلیمنٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران اس فیک امیج کا حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستانی فضائیہ کو آسمانوں کی بلاشرکت غیرے بادشاہ کہاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخبار ٹیلی گراف نے یہ بات لکھی ہے۔ اس پر ارکان ِ پارلیمنٹ نے ستائش کی تاہم ان میں کئی نے فوری محسوس کیا کہ اسحٰق ڈار نے جس فیک امیج کی بات کہی ہے اس کا روزنامہ ٹیلی گراف سے کوئی لینا دینا نہیں۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی فیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی۔ کئی پاکستانی صحافیوں نے بھی اسے شیئر کیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ فیک ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے