کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان دینے والے وجئے شاہ کے دفاع میں کھڑیں سینئر ایڈووکیٹ وبھا دتہ کون ہیں؟

کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان دینے والے وجئے شاہ کے دفاع میں کھڑیں سینئر ایڈووکیٹ وبھا دتہ کون ہیں؟

وبھا دتہ سپریم کورٹ میں 2013 ہی سے وکالت کر رہی ہیں۔ لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وبھا دتہ حکومت ہند کے ’پینل اے‘ میں موجود وکلاء کے گروپ میں سے ایک ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ، ویڈیو گریب</p></div>

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ، ویڈیو گریب

user

’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی کی چہار جانب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ سیاسی لیڈران بھی ان کی بہادری پر عش عش کر رہے ہیں۔ اس درمیان مدھیہ پردیش حکومت میں وزیر وجئے شاہ نے ’آپریشن سندور‘ کے لیے فوج کی تعریف کرتے کرتے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق انتہائی شرمناک اور متنازعہ بیان دے دیا، جس پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں جہاں ان کی برخاستگی کا مطالبہ کر رہی ہیں، وہیں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے وجئے شاہ کے خلاف مجرمانہ مقدمہ داخل کرنے کا حکم ڈی جی پی کو دیا ہے۔ اپنے بیان کے لیے وجئے شاہ کو معافی تک مانگنی پڑی، لیکن ہنگامہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کو وجئے شاہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں یہ معاملہ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے پیش ہوا۔ اب کئی لوگوں کے ذہن میں یہ بات گشت کر رہی ہے کہ آخر وجئے شاہ کا دفاع کرنے والا وکیل کون ہے؟ اس وکیل کا نام وبھا دتہ مکھیجا ہے، اور وبھا ایک سینئر خاتون وکیل ہیں۔ انھوں نے وجئے شاہ کے دفاع میں عدالت کے سامنے کچھ اہم دلیلیں پیش کیں۔

وبھا دتہ کے بارے میں یہ جاننا اہم ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں 2013 سے ہی، یعنی تقریباً 12 سال سے وکالت کر رہی ہیں۔ لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وبھا دتہ حکومت ہند کے ’پینل اے‘ میں موجود وکلا کے گروپ میں سے ایک ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے ستمبر 2000 سے لے کر 2013 کے درمیان تقریباً ساڑھے بارہ سال سپریم کورٹ میں دلیل رکھ چکی ہیں۔ ساتھ ہی وہ 2002 سے 2010 کے درمیان لیگل رٹینر کا کام بھی کر چکی ہیں۔ اگر دتہ کی پڑھائی کی بات کریں تو انھوں نے دہلی یونیورسٹی میں لیڈی شری رام کالج فار ویمن سے گریجویشن کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی یونیورسٹی کے لاء محکمہ میں قانون کی پڑھائی کی ہے۔ دتہ نے واشنگٹن کے جارج ٹاؤن یونیورسٹی لاء سنٹر سے قانون کی تعلیم میں ماسٹرس کیا ہے۔

بہرحال، وبھا دتہ نے سپریم کورٹ میں وجئے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔ وبھا کی دلیل تھی کہ ان کے بیان کو بڑھا چڑھا کر میڈیا میں پیش کیا گیا۔ وبھا کا کہنا تھا کہ چونکہ وجئے شاہ اس معاملے میں افسوس ظاہر کر چکے ہیں، اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے