69 سالہ سدیش سانگوان کے سر سجا ہندوستان کی سب سے عمر دراز خاتون کیٹل بیل اتھلیٹ بننے کا سہرا

69 سالہ سدیش سانگوان کے سر سجا ہندوستان کی سب سے عمر دراز خاتون کیٹل بیل اتھلیٹ بننے کا سہرا

سدیش سانگوان اور ان کے کوچ بیٹے نے اسپین میں ہندوستان کا وقار بلند کیا۔ بین الاقوامی کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں ماں-بیٹے نے گولڈ، سلور اور برانز جیت کر تاریخ رقم کی۔

<div class="paragraphs"><p>انٹرنیشنل کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑی</p></div><div class="paragraphs"><p>انٹرنیشنل کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑی</p></div>

انٹرنیشنل کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑی

user

نئی دہلی: 69 سال کی عمر میں جب بیشتر کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں، سدیش سانگوان نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ دہلی کی رہنے والی سدیش ہندوستان کی سب سے عمر دراز خاتون بین الاقوامی کیٹل بیل اتھلیٹ بن گئی ہیں۔ انھوں نے اسپین میں منعقد بین الاقوامی کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں سلور اور برانز میڈل حاصل کر نہ صرف ہندوستان کا نام روشن کیا، بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ جب شخص میں کچھ نیا کرنے کا جنون اور عزم ہو تو عمر کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ سدیش سانگوان کے کوچ بیٹے نے بھی اس چمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ باہری دہلی کی رہنے والی سدیش سانگوان زندگی میں کچھ کر گزرنے کے جنون کے ساتھ ملک کا وقار بڑھانے کے لیے جی جان لگانے کو تیار ہیں۔ گزشتہ 2 سے 4 مئی 2025 تک اسپین میں منعقد بین الاقوامی کیٹل بیل میراتھن چمپئن شپ میں انھوں نے کچھ ایسا ہی کر دکھایا۔ سدیش سانگوان اور ان کے کوچ بیٹے ونئے سانگوان سمیت دہلی و ملک کے 8 کھلاڑیوں نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ اس چمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 250 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 12 میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ سب سے عمردراز 69 سالہ خاتون اتھلیٹ سدیش سانگوا نے سلور اور برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ دیگر کی بات کریں تو سدیش سانگوا کے کوچ اور بیٹے نوجوان اتھلیٹ ونئے سانگوان نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر ہندوستان کا وقار بلند کیا۔ اتھلیٹ پریم چند نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔ دانش نوشاد نے گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا۔ وینا ملک نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔ نیرو کولی نے سلور میڈل جیتا۔ اتھلیٹ منیشا کمار روہیل نے سلور میڈل جیتا۔ دویانشی شیخاوت نے بھی سلور میڈل جیت کر اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا۔

چمپئن شپ میں بین الاقوامی کیٹل بیل میراتھن فیڈریشن انڈیا کے نمائندہ ارنو سرکار بھی کھلاڑیوں کے ساتھ تھے۔ چمپئن شپ ختم ہونے کے بعد دہلی کے سبھی کھلاڑیوں نے اسپین میں ہندوستانی سفیر دنیش کمار پٹنایک سے ملاقات کی۔ دنیش پٹنایک نے سبھی فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ دہلی پہنچنے پر سبھی کھلاڑیوں کا دہلی اسمبلی کےس ابق اسپیکر اور سینئر کانگریس لیڈر ڈاکٹر یوگانند شاستری نے استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے