ہندوستانی فوج کی بڑی کامیابی، میانمار بارڈر پر 10 شدت پسند ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے جب ملک کی مشرقی سرحد پر سکیورٹی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ہندوستان نے آپریشن "سندور” کے تحت پاکستان کے زیر انتظام دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے بعد ہندوستان-پاکستان سرحد پر کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مرکزی حکومت نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان 1,610 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر باڑ لگانے اور سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ منی پور میں غیر قانونی دراندازی کو روکنے کے لیے لیا گیا تھا۔