قتل، عصمت دری، گینگ وار اور اغوا کے بعد ڈرگ مافیاؤں کی سرگرمی کے سبب نشہ میں بھی دہلی نمبر 1: دیویندر یادو

قتل، عصمت دری، گینگ وار اور اغوا کے بعد ڈرگ مافیاؤں کی سرگرمی کے سبب نشہ میں بھی دہلی نمبر 1: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی کے عوام کے لیے اس سے بڑی بدقسمتی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ گزشتہ 12 سالوں سے ایسے لوگ اقتدار پر قابض رہے ہیں جو لاء اینڈ آرڈر کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ قومی راجدھانی دہلی میں جرائم کے بڑھ رہے واردات کو روکنے میں بی جے پی کی ٹرپل حکومت پورے طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ یہ افسوسناک امر ہے کہ دہلی والے پہلے سے ہی قتل، عصمت دری، گینگ وار اور اغوا جیسے خطرناک جرائم سے پریشان تھے، اب ڈر ہے کہ راجدھانی ڈرگ مافیاؤں کی سرگرمی کی وجہ سے نشے کا اڈہ نہ بن جائے۔ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہونے کے بعد ریکھا گپتا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی کے لاء اینڈ آرڈر کو بہتر رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 28 فروری کو ایک میٹنگ کی تھی۔ لیکن دہلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہو گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی میٹنگ صرف رسمی طور پر ہوئی تھی۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے عوام کے لیے اس سے بڑی بدقسمتی کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ گزشتہ 12 سالوں سے دہلی میں ایسے لوگ اقتدار پر قابض رہے ہیں جو لوگوں کے تحفظ اور لاء اینڈ آرڈر کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔ پولیس کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 تک 107 قتل، 168 لوگوں کو جان سے مارنے کی کوشش، 315 ڈکیتی کے، 1199 اسنیچنگ کے، 379 خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے اور 370 عصمت دری کے معاملات پیش آئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی حساس امر ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ہی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کے 4-5 معاملات روزانہ ہو رہے ہیں۔ روزانہ 3 سے زائد ڈکیتی اور 1 سے زائد قتل کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

دیویندر یادو کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ دہلی پولیس پر سالانہ 12-11 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود دہلی جرائم کی راجدھانی بنی ہوئی ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم جہاں قومی سطح پر 66.4 فیصد ہیں، وہیں راجدھانی دہلی 134 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں روزانہ کروڑوں کے ڈرگس پولیس کے ذریعہ ضبط کیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود بھی دہلی میں سر عام ڈرگس فروخت ہو رہے ہیں۔ 8 مئی کو ساگر پور میں 45 لاکھ، 9 مئی کو 900 کروڑ روپے کے 82.53 کلو، 2 اپریل کو 8.75 کروڑ اور 31 مارچ کو 27 کروڑ روپے کے ڈرگس ضبط کیے گئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں 5 افریقی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی 1 دسمبر 2024 کو دہلی کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کی گئی ’ڈرگ ڈسٹرکشن‘ مہم بھی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔ دہلی میں ڈرگس کا کاروبار زوروں پر ہے اور نوجوانوں کو نشے کی دلدل میں ڈھکیلا جا رہا ہے۔ اسکول اور کالج تک ڈرگس کی رسائی ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے طلبہ بھی نشے کی چپیٹ میں آ رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کا ہی نتیجہ ہے کہ دہلی کے نوجوان نشے کی لت کی وجہ سے اندر سے کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں۔ پارکوں میں، چوراہوں پر اور عوامی مقامات پر نشہ آور اشیاء کھلے عام مل رہی ہیں۔ مطلب یہ کہ پولیس کی ملی بھگت کی وجہ سے ہی دہلی میں نشہ آور اشیاء کی فروخت کھلے عام ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے