ہندوستان کے خلاف آپریشن نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا: عظمیٰ بخاری

ہندوستان کے خلاف آپریشن نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا: عظمیٰ بخاری

لاہور (پی ٹی آئی) برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز کی ایک سینئر قائد نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے خلاف ملٹری آپریشن پارٹی صدر نواز شریف کی نگرانی میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔

3 مرتبہ وزیراعظم رہے نواز شریف نے جو موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھائی ہیں‘ ہفتہ کے دن دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے بعد پاکستان کی سیول اور فوجی قیادت کو مبارکباد دی تھی۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے خلاف سارا آپریشن سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف کی نگرانی میں ڈیزائن ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اے بی سی ڈی ٹائپ کے لیڈر نہیں ہیں۔ ان کا کام بولتا ہے۔

یہ نواز شریف ہی تھے جنہوں نے پاکستان کو نیوکلیر طاقت بنایا تھا اور اب انہوں نے ہندوستان کے خلاف سارے آپریشن کو ڈیزائن کیا۔ نواز شریف نے ہفتہ کے دن ایکس پر پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اورامن کو ترجیح دیتا ہے لیکن وہ جانتا ہے کہ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔ نواز شریف 1999 کی کارگل جنگ کے دوران پاکستان کے وزیراعظم تھے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے