چین نے اروناچل پردیش میں کئی جگہوں کے نام بدلے، ہندوستان نے دیا جواب- ’یہ ہمارا اٹوٹ حصہ، حقیقت بدل نہیں سکتی‘

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ’’ہم نے دیکھا ہے کہ چین نے ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کا نام بدلنے کی فضول اور بے مطلب کوشش کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی کوششوں کو اپنے اصولی موقف کو پیش نظر رکھتے ہوئے واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
جیسوال نے اس معاملے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیا نام رکھنے سے یہ ناقابل تردید حقیقت نہیں بدلے گی کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا.