پاکستانی سفارتکار ہندوستان سے بے دخل، 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

ہندوستان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ایک سفارتکار کو ’پرسونا نان گریٹا‘ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کی سرگرمیاں اس کی سفارتی حیثیت کے خلاف تھیں، جس کی بنا پر اسے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے کارگذار سفیر کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے اس اہلکار کی سرگرمیوں پر شدید اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی مشن کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا ہے۔