بہار کانگریس پوری ریاست میں کرے گی ’شکشا نیائے سمواد‘، 15 مئی کو راہل گاندھی دربھنگہ سے کریں گے آغاز

بہار کانگریس پوری ریاست میں کرے گی ’شکشا نیائے سمواد‘، 15 مئی کو راہل گاندھی دربھنگہ سے کریں گے آغاز

صداقت آشرم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ ’’15 مئی کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی بہار کے دربھنگہ آئیں گے اور طلبہ سے مخاطب ہوں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>صداقت آشرم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار</p></div><div class="paragraphs"><p>صداقت آشرم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار</p></div>

صداقت آشرم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار

user

بہار کانگریس 15 مئی سے پوری ریاست میں ’شکشا نیائے سمواد‘ کا سلسلہ شروع کرے گی۔ اس میں تعلیم، نوکری اور حصہ داری کے سوال کے ساتھ کانگریس لوگوں کے درمیان جائے گی۔ لوگوں سے بات کر کے ان کے دکھوں اور تکلیفوں کو سنے گی۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی 15 مئی کو دربھنگہ میں طلبہ سے مخاطب ہو کر ’نیائے سمواد‘ کے سلسلے کی شروعات کریں گے۔

پٹنہ میں واقع کانگریس کے ریاستی صدر دفتر صداقت آشرم میں منگل (13 مئی) کو پارٹی کے لیڈر اور این ایس یو آئی کے قومی انچارج کنہیا کمار نے ’نیائے سمواد‘ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دکھوں اور تکلیفوں کو سننے کے بعد، اسی کی بنیاد پر ’نیائے پتر‘ تیار کیا جائے گا۔ اسی ’نیائے پتر‘ کی بنیاد پر کانگریس کی حکومت بننے کے بعد یا کسی اور کی بھی حکومت بنے، کانگریس اس ’نیائے پتر‘ کو نافذ کرنے کے لیے پابند عہد ہوگی۔

صداقت آشرم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ ’’15 مئی کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی بہار کے دربھنگہ آئیں گے۔ وہ دربھنگہ میں طلبہ سے مخطاب ہوں گے۔ جب وہ دربھنگہ میں طلبہ سے مخاطب ہو رہے ہوں گے، اسی وقت ریاست میں 60 جگہوں پر کانگریس لیڈران بھی طلبہ سے مخاطب ہوں گے۔ اس ’نیائے سمواد‘ کے لیے پارٹی کے کئی قومی لیڈران بھی بہار پہنچیں گے۔‘‘

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے ’نیائے سمواد‘ کے حوالے سے مزید بتایا کہ کانگریس لیڈران مختلف مقامات پر ہاسٹلز میں بھی جائیں گے اور وہاں ان سے مخاطب ہوں گے۔ جن جگہوں پر ہاسٹلز نہیں ہوں گے وہاں ٹاؤن حال میں طلبہ کو اکٹھا کیا جائے گا اور بہار میں تعلیم کی صورتحال پر ان سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج بھی معاشرے کے نچلے طبقے پر موجود لوگوں کو انصاف نہیں مل پا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کنہیا کمار نے بہار میں ریاستی سطح پر ’ہجرت روکو، ملازمت دو‘ پد یاترا نکالی تھی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ پروگرام کے برعکس ’شکشا نیائے سمواد‘ کے لیے وقت کی کوئی حد نہیں ہے۔ کنہیا کمار کے مطابق ہمارے لیڈران کالجز، یونیورسٹیز اور ہاسٹلز کا دورہ کر کے طلبہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار کے طلبہ کو تعلیمی سیشن میں تاخیر، سوالیہ پرچہ لیک اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبہ کو ریاستی حکومت کے جبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

کنہیا کمار نے 50 فیصد ریزرویشن کی حد کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نجی شعبوں میں بھی ریزرویشن ملنی چاہیے۔ انہوں نے بہار میں تعلیمی سیشن میں ہو رہی تاخیر کے حوالے سے کہا کہ یہاں تعلیم کی سطح میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الگ الگ فیس پر بھی سوال اٹھائے اور روزگار-ملازمت کے ایشو پر بھی حکومت کو گھیرا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے