بنگلہ دیش نے شدید گرمی کے باعث ایمرجنسی ایڈوائزری جاری کردی

بنگلہ دیش نے شدید گرمی کے باعث ایمرجنسی ایڈوائزری جاری کردی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بڑے حصوں میں شدید گرمی کی وجہ سے ہنگامی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں لوگوں سے چوکنا رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس ) کی طرف سے کل یہاں جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں خاص طور پر بزرگوں، معذور افراد، باہر کام کرنے والوں، موٹے افراد اور دائمی بیماریوں، خاص طور پر دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو گرمی اور دھوپ سے بچنے کے لیے احتیاط کی گئی ہے۔

اس ایڈوائزری میں گھر کے اندر اور باہر دونوں طرح کی غیر ضروری جسمانی مشقت سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایچ ایس نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ آیا یہ گہرا پیلا ہے یا نہیں۔ گہرا پیلا پیشاب پانی کی کمی اور سیال کی مقدار بڑھانے کی ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش اس وقت حالیہ برسوں میں شدید ترین گرمی سے نبرد آزما ہے۔ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق ڈھاکہ سے 215 کلومیٹر مغرب میں واقع چواڈانگا ضلع میں اتوار کو پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو اس سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتے کے روز موسم کا گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے