اے پی: دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ،پانچ ماہ کے لڑکے کا قتل

اے پی: دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ،پانچ ماہ کے لڑکے کا قتل

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع کے نرساپورم گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون اور اس کی ماں نے مبینہ طور پر پانچ ماہ کے لڑکے کا قتل کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے تحقیقات کے دوران دونوں خواتین کو گرفتار کیا۔شیلجہ نامی خاتون نے دو سال قبل ستیش نامی شخص سے بین طبقاتی شادی کی تھی۔

کچھ عرصہ بعد وہ اپنے میکے واپس آ گئی اور پانچ ماہ قبل بیٹے کو جنم دیا۔ شیلجا کی ماں نے اسے قائل کیا کہ وہ ستیش کو چھوڑ کر اپنی ذات کے کسی شخص سے شادی کرے۔ تاہم، لڑکا اس نئی شادی میں رکاوٹ سمجھاگیا۔

6 مئی کو، شیلجہ اور اس کی ماں نے مبینہ طور پر بچے کا گلا گھونٹ کر اسے قریبی کنویں میں پھینک دیا۔ بعد ازاں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی نے ان کے گھر پر جادو ٹونا کیا ہے جس کی وجہ سے بچہ ہلاک ہوا۔

تاہم، پولیس کی تفتیش میں دونوں خواتین نے اعتراف جرم کر لیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے