اسلام آباد (آئی اے این ایس) پاکستان کی انٹرسرویسس پبلک ریلیشنس کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ان افواہوں کو خارج کردیا ہے کہ ایک ہندوستانی لیڈی پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عوام سے کہا کہ وہ غلط اطلاعات پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قبضہ میں کوئی ہندوستانی پائلٹ نہیں ہے۔
یہ سب سوشل میڈیاکی بکواس ہے۔ یہ فیک نیوز اور پروپگنڈہ کے مختلف ذرائع کی کارستانی ہے۔ الجزیرہ نے حکومت پاکستان اور سیکوریٹی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی تھی کہ 2 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے اور ایک ہندوستانی پائلٹ کو پکڑلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ کوٹلی میں پہاڑوں پر جاکر مقامی لوگ ہندوستانی پائلٹ کو ڈھونڈرہے ہیں جسے ان کے بقول انہوں نے پیراشوٹ سے اترتے دیکھا تھا۔
اسلام آباد کے شہری زبیر نے یہ بات بتائی۔ فروری 2019 میں ہندوستانی فضائیہ کے وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو پاکستانی فوج نے پکڑلیا تھا اور بعد میں اے چھوڑدیا گیا تھا۔ اسے چائے پلائی گئی تھی اور اس کا جملہ ”ٹی اِز فنٹاسٹک“ (چائے شاندار ہے) مشہور ہوا تھا۔