کامیاب ’آپریشن سندور‘ کی کہانی سنانے والے بہار کے ایئر مارشل اے کے بھارتی کون ہیں؟

ایئر مارشل اے کے بھارتی پورنیہ ضلع کے جھنّی کلا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد جیوکش لال یادو کوسی پروجیکٹ کے ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور ان کی والدہ ارمیلا دیوی کا گھر سری نگر ہاتا، پورنیہ میں ہے۔


ایئر مارشل اے کے بھارتی
جنگ بندی کے بعد ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے کی گئی پریس بریفنگ میں ڈی جی ایم او راجیو گھئی کے ساتھ ایئر مارشل اے کے بھارتی بھی نظر آئے ہیں۔ نیشنل میڈیا پر ان کو دیکھنے کے بعد بہار کے لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کے تحت چل رہیں فضائی مہمات کی نگرانی ایئر مارشل اے کے بھارتی اور ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشن (ڈی جی او) کر رہے ہیں، ان دونوں کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔
ایئر مارشل اے کے بھارتی پورنیہ ضلع کے جھنّی کلا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد جیوکش لال یادو کوسی پروجیکٹ کے ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور ان کی والدہ ارمیلا دیوی کا گھر سری نگر ہاتا، پورنیہ میں ہے۔ ایئر مارشل بھارتی کے 2 بھائی ہیں، جو پورنیہ میں کام کرتے ہیں۔ اے کے بھارتی نے اپنی اسکولی تعلیم سینک اسکول تیلیا سے حاصل کی۔ اس کے بعد وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) پونے گئے اور جون 1987 میں ہندوستانی ایئر فورس کے فائٹر اسٹریم میں شامل ہوئے۔ ایئر مارشل اے کے بھارتی کا پیشہ ور ماضی کافی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پہلا مقام حاصل کیا ہے اور انہیں ’سوارڈ آف آنر‘ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویلنگٹن میں معزز اسٹاف فورس اور نئی دہلی میں نیشنل ڈیفینس کالج (این ڈی سی) بھی کیا۔
ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ایک فرنٹ لائن فائٹر بیس کی کمان سنبھالی اور ہندوستان کے اندر اور باہر کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی او کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ پریاگ راج میں سنٹرل ایئر کمانڈ میں سینئر اسٹاف آفیسر کے عہدہ پر تعینات تھے، جہاں انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر مہاکمبھ کی نگرانی بھی کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی جاری ’آپریشن سندور‘ میں فضائی آپریشن کے معمار کے طور پر منصوبہ تیار کرنے، ہم آہنگی بنانے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان کو فوری طور پر جنگ بندی کے لیے مجبور کیا، بلکہ پاکستانی فوج اور حکومت کے دل میں ایک مستقل خوف بھی قائم کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔