مہاراشٹر: تھانے کے بھیونڈی میں لگی شدید آگ، کئی کمپنیوں کے 22 گودام جل کر خاک

مہاراشٹر: تھانے کے بھیونڈی میں لگی شدید آگ، کئی کمپنیوں کے 22 گودام جل کر خاک

آسمان میں سیاہ دھوئیں کا غبار 8 سے 10 کلومیٹر سے ہی نظر آ رہا تھا۔ گودام میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

 مہاراشٹر کے بھیونڈی سے آگ لگنے کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں تھانے ضلع کے گاؤں میں پیر کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ آگ میں کم سے کم 22 گودام کے جل کر خاک ہو جانے کی خبر ہے۔ ان گوداموں میں کچھ میں پٹرولیم مصنوعات بھی تھے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کے افسران وہاں پہنچے اور معاملہ کا جائزہ لیا۔ نظام پور میونسپل کارپوریشن (بی این ایم سی) کے فائر بریگیڈ افسر مہیش پاٹل نے بتایا کہ بھیونڈی کے واڈپے گاؤں میں صبح تقریباً 3 بجے یہ آگ لگی۔

انہوں نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا اور کافی مشقت کے بعد 9 بجے تک اس آگ پر قابو پایا جا سکا۔ پاٹل نے بتایا کہ آگ ایک گودام میں لگی تھی جو دیگر گوداموں میں پھیل گئی۔ ایک افسر کے مطابق گوداموں میں پٹرولیم اور صحت سے متعلق مصنوعات، کاسمیٹک اور کپڑے سمیت دیگر سامان رکھے تھے۔ افسر نے بتایا کہ آگ کی لپٹیں اتنی تیز اور اونچی تھیں کہ اسے دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔ ساتھ ہی آگ میں پٹرولیم مصنوعات کے جلنے کی وجہ سے بدبو آ رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق وہاں رکھے پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے حالت اور بگڑ گئی۔

گودام میں لگی آگ کے شعلے کافی دور سے نظر آ رہے تھے۔ آسمان میں سیاہ دھوئیں کا غبار 8 سے 10 کلومیٹر سے ہی نظر آیا۔ شدید آگ کے شعلوں کو دیکھ کر آس پاس کے علاقوں کو خالی کرایا گیا۔ گودام میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ویئر ہاؤس کے گودام میں آگ صبح تین-چار بجے کے آس پاس لگی۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جن کمنیوں کے گودام آگ کی زد میں آئے ان میں ایباٹ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی، کینن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی، ہولی سیل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی، کیکے انڈیا پٹرولیم اسپیشلٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، برائٹ لائف کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی، سجاوٹ اشیا گودام وغیرہ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے