شیئر بازار میں زبردست تیزی، سینسیکس میں 2200 پوائنٹس کی اُچھال، نفتی 24700 کے پار

شیئر بازار میں تیزی کے اشارے پہلے سے ہی مل رہے تھے۔ لارج کیپ کمپنیوں میں شامل جو شیئر سب سے تیز رفتار سے بھاگے ان میں ایکسس بینک (4 فیصد)، اڈانی پورٹس (3.88 فیصد)، بجاج فائنسرو (3.75 فیصد) شامل ہیں۔
.jpg?rect=0%2C0%2C1496%2C842&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
.jpg?rect=0%2C0%2C1496%2C842&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
ہندوستانی شیئر بازار پر ہفتہ کے پہلے کاروباری دن پیر کو جنگ بندی کا اثر دیکھنے کو ملا۔ سینسیکس آج کھلتے ہی 81000 کے پار کاروبار کرتا ہوا دکھائی دیا۔ گزشتہ ہفتہ جمعہ کو بڑی گراوٹ دیکھنے والے سینسیکس-نفٹی طوفانی تیزی کے ساتھ کھلے۔ ایک طرف بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس اوپن ہونے کے نصف گھنٹے بعد 2287 پوائنٹس کی تیزی لے کر ٹریڈ کرنے لگا تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی نفٹی بھی 691 پوائنٹس چڑھ گیا۔
پیر کو پہلے سے ہی شیئر بازار میں تیزی کے اشارے مل رہے تھے۔ ایشیائی بازاروں میں تیزی کے بعد بی ایس ای سینسیکس نے اپنے پچھلے بند 7945447 سے قریب 1500 پوائنٹس سے زیادہ کی تیزی لے کر 80,803.80 کی سطح پر کاروبار کی شروعات کی اور پھر منٹوں میں یہ 1926 پوائنٹس چڑھ کر 81380 کے قریب کاروبار کرتا دکھائی دینے لگا اور نصف گھنٹے کے کاروبار کے بعد یہ انڈیکس 2287.22 پوائنٹس یا 2.88 فیصد کی تیزی لے کر 84741.69 پر کاروبار کرنے لگا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای نفٹی بھی اپنے گزشتہ بند 24008 کے مقابلے میں چڑھ کر 24420 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں یہ 582.75 پوائنٹس کی تیزی لے کر 24593.75 پر کاروبار کرتا ہوا دکھائی دیا اور نصف گھنٹے میں یہ بھی 691.85 پوائنٹس یا 2.88 فیصد چڑھ کر 24699.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
شیئر بازار میں تیزی کے درمیان لارج کیپ کمپنیوں میں شامل جو شیئر سب سے تیز رفتار کے ساتھ آگے بھاگے ان میں ٹاپ-10 شیئرس میں ایکسس بینک (4 فیصد)، اڈانی پورٹس (3.88 فیصد)، بجاج فائنسرو (3.75 فیصد)، ایٹرنل شیئر (3.61 فیصد)، بجاج فائنانس شیئر (3.61 فیصد)، این ٹی پی سی شیئر (3.50 فیصد)، ٹاٹا اسٹیل شیئر (3.40 فیصد)، ریلائنس شیئر (3.23 فیصد)، آئی سی آئی سی آئی بینک شیئر (2.90 فیصد) اور ایچ ڈی ایف سی بینک شیئر (2.85 فیصد) کی تیزی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔