چھتیس گڑھ کے رائے پور میں اندوہناک حادثہ، ٹرک اور ٹریلر کی شدید ٹکر میں 13 افراد کی موت، 12 زخمی

چھتیس گڑھ کے رائے پور میں اندوہناک حادثہ، ٹرک اور ٹریلر کی شدید ٹکر میں 13 افراد کی موت، 12 زخمی

حادثے میں جان گنوانے والوں میں 9 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ مہلوکین آرنگ اسمبلی حلقہ کے رہنے والے ہیں۔ واقعہ کی جانچ کے حکم دے دیئے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

چھتیس گڑھ میں رائے پور-بلودا بازار روڈ پر سارا گاؤں کے پاس ایک چھوٹے ٹرک اور ٹریلر کی شدید ٹکر میں 13 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ وہیں حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ لوگ بانا بنارسی سے ایک پروگرام میں شامل ہو کر لوٹ رہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس کی اطلاع رائے پور ایس پی لال امید سنگھ نے دی۔

حادثے میں جان گنوانے والے 13 لوگوں میں 9 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ رائے پور ایس پی لال امید سنگھ نے بتایا کہ چٹود گاؤں سے کچھ لوگ چھٹھی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے بنسری گاؤں گئے تھے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران رائے پور-بلودا بازار سڑک پر حادثہ ہو گیا۔ تیز رفتار ٹرک سے پہلے ماجدا ٹکرائی، پھر دوسرے ٹریلر میں ماجدا جا گھسی۔ ٹکر کے بعد موقع پر ہی 13 لوگوں کی جان چلی گئی۔

رائے پور کے کلکٹر گورو کمار سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی رات قریب 12.00 بجے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔ ایم ایل اے نے اس حادثہ کی خبر دی۔ اس کے بعد فوری طور پر انتظامیہ کی ٹیم سرگرم ہوئی اور زخمیوں کو پاس ہی کے اسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کروایا۔ اب تک 13 لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔ اگر انہیں کوئی ضرورت ہوگی تو فوری امداد کی جائے گی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کھرورا اور میڈیکل کالج رائے پور بھیجا گیا ہے۔

حادثے میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ آرنگ اسمبلی حلقہ کے رہنے والے ہیں۔ جہاں دردناک سڑک حادثہ ہوا وہ دھرسیواں اسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دونوں حلقوں ایم ایل اے بھی زخمیوں کی جانکاری لینے پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی کلکٹر، ایس پی اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم بھی موقع پر موجود رہی۔ فی الحال حادثے کی جانچ کے حکم دے دیئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال ڈھونے والی گاڑی میں 50 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے