وزیراعظم کو کھرگے کا مکتوب

وزیراعظم کو کھرگے کا مکتوب

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے اتوار کے دن وزیر اعظم نریندرمودی کو لکھا کہ پہلگام دہشت گرد حملہ، آپریشن سندور اور اُس کے بعد جنگ بندی کی مفاہمت پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیاجائے۔

اُنہوں نے وزیر اعظم کو دس مئی کو کانگریس قائد راہول گاندھی کی طرف سے لکھے گئے مکتوب کا حوالہ دیا اور کہاکہ قائد اپوزیشن لوک سبھا آپ کو اِس سلسلہ میں پہلے ہی لکھ چکے ہیں۔

کھرگے نے کہاکہ آپریشن سندور سے جڑے تمام مسائل بشمول جنگ بندی کا پہلے واشنگٹن ڈی سی کی طرف سے اعلان اور بعد میں ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے اعلان پر بحث ضروری ہے۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم کو لکھا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا یعنی میں اور قائد اپوزیشن لوک سبھا (راہول گاندھی) نے آپ کو 28 اپریل 2025 کو لکھا تھا کہ پہلگام دہشت گرد حملہ کے مد نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس طلب کیاجائے۔

موجودہ پیشرفت کے مد نظر قائد اپوزیشن لوک سبھا نے پھر آپ کو اِس سلسلہ میں لکھا ہے۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کی حیثیت سے میں بھی آپ کو لکھ رہا ہوں۔ 8 مئی کو مرکز نے آپریشن سندور پر بریفنگ کیلئے کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے