نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کے دن زوردے کر کہاکہ قوم، ہند۔ پاک سرحدی صورتحال سے نمٹنے کے معاملہ میں ہندوستانی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ قوم کے خلاف بولنے والوں کو یہ ملک کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہر سیاسی رد عمل کی لہر کے بیج اُنہوں نے یہ ریمارکس کئے۔
کئی سینئر اپوزیشن قائدین نے جنگ بندی پر حکومت کے موقف کی ستائش کی۔ تاہم آرجے ڈی کے مرتنجے تیواری نے کہاکہ جنگ بندی کن حالات میں ہوگی اس کی وضاحت کا ابھی بھی انتظار ہے۔