آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا، جس میں فوج کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی: ڈی جی ایم او راجیو گھئی

آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا، جس میں فوج کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی: ڈی جی ایم او راجیو گھئی

خیال رہے کہ آپریشن سندور کی منصوبہ بندی ہندوستانی شہریوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کی گئی تھی۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا تھا۔ ہندوستانی ایجنسیوں نے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی شناخت کی، جن میں کئی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) اور پنجاب کے علاقوں میں واقع تھے۔ ان ٹھکانوں کی شناخت سیٹیلائٹ تصاویر سے بھی کی گئی، جن میں ہندوستانی فوج کی کارروائی کے بعد ان ٹھکانوں کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل گھئی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیزر فائر کی خلاف ورزی کی گولہ باری میں شہری علاقوں، گھروں، اسپتالوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے