مدرس ڈے کے موقع پر چندرابابوکی مبارکباد

مدرس ڈے کے موقع پر چندرابابوکی مبارکباد

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے مدرس ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کو خراجِ پیش کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ”ماں نہ صرف پہلی استاد ہیں بلکہ ہر گھر کی دھڑکن بھی ہیں۔

خاندان میں ماں ایک مضبوط بنیاد کی مانند ہیں، جو بچوں کو اقدار سکھاتی ہیں اور اپنی محبت و قربانی سے خاندان کی تشکیل کرتی ہیں۔

“انہوں نے اس موقع پر تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔

وزیر اعلیٰ نائیڈو نے اپنی والدہ کو پہلا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ تعلیم یافتہ نہیں تھیں، لیکن انہوں نے مجھے نظم و ضبط کے ساتھ پرورش دی۔

انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ”ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔

“انہوں نے خواتین کے لئے مختص بجٹ، دیپم 2′ اسکیم کے تحت مفت گیس سلنڈرس کی فراہمی اور دیگر فلاحی منصوبوں کا ذکر کیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے