تلنگانہ: کار کووین کی ٹکر۔باپ اور بیٹی ہلاک

تلنگانہ: کار کووین کی ٹکر۔باپ اور بیٹی ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹی ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے نیرلائی پیٹ گاوں کے قریب اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ان کی کارکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار، وین سے ٹکراگئی۔

مہلوکین کی شناخت عادل آباد ٹاون کے رویندرنگر سے تعلق رکھنے والے 45سالہ اشوک اوران کی بیٹی 20سالہ کارتکئے کے طورپر کی گئی ہے۔

اس حادثہ میں ڈرائیوزخمی ہوگیا۔یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں باپ اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ دونوں حیدرآبادسے عادل آباد کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ کے بعد وین کاڈرائیور فرارہوگیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے