دہلی میں 15 دنوں تک بند رہیں گی یہ سڑکیں، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر بتائے نئے راستے

ایس ڈی ایم/سوروپ نگر آفس (این ایچ-44، نالہ کے پاس) اور وجئے چوک (بُراڑی سائڈ) کے درمیان 10 مئی سے اگلے 15 دنوں کے لیے آمد و رفت بند رہے گی۔
.jpeg?rect=0%2C0%2C1280%2C720&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
.jpeg?rect=0%2C0%2C1280%2C720&auto=format%2Ccompress&fmt=webp&w=1200)
دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن
دہلی میں اگلے 15 دنوں تک کچھ راستوں پر ٹریفک کا مسئلہ ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی ڈرائیوروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس کے مطابق ایس ڈی ایم/سوروپ نگر آفس (این ایچ-44، نالہ کے پاس) اور وجئے چوک (بُراڑی سائڈ) کے درمیان 10 مئی سے اگلے 15 دنوں کے لیے آمد و رفت بند رہے گی۔ ایڈوائزری کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ کاٹھیا بابا راستے پر مرمت کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے اس راستے پر ٹریفک متاثر رہے گی۔
اس وجہ سے گاڑی ڈرائیوروں کو تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ یہاں سے گاڑیوں کو ڈائیورٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایس ڈی ایم/سوروپ نگر نالہ روڈ سے آنے والے مسافر سی سی روڈ کے ذریعہ بھلسوا لینڈ فِل (کوڑا-کھتّہ) کی طرف جا سکتے ہیں۔ وہاں سے وہ جھنڈا چوک ہوتے ہوئے بُراڑی چوک پہنچ سکتے ہیں۔
بُراڑی جانے کے لیے سی سی روڈ کے علاوہ دوسرا متبادل بھی موجود ہے۔ اس کے لیے گاڑی ڈرائیور چوک سے گرجر چوک کا راستہ لے سکتے ہیں، اس کے بعد وجئے چوک ہوتے ہوئے بُراڑی جا سکتے ہیں۔ اسی طرح وجئے چوک سے آنے والے مسافر گرودوارہ روڈ کے ذریعہ گرجر چوک اور پھر جھنڈا چوک سے بھلسوا لینڈ فِل ہوتے ہوئے نالہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے گاڑی ڈرائیوروں کو صلاح دی گئی ہے کہ سبھی لوگ روٹ ڈائیورزن کو دھیان میں رکھ کر ہی سفر کریں۔ ساتھ ہی انہیں متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ اس سے سڑکوں پر بھیڑ کم ہوگی اور ٹریفک صحیح طریقے سے چلتی رہے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنی گاڑی کو مقررہ پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی مشتبہ چیز یا شخص دکھائی دے تو فوراً اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔