حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں کولرسے کرنٹ لگنے کے سبب ماں بیٹی ہلاک ہوگئیں۔یہ واقعہ ضلع کے پڈاگلا تانڈہ میں پیش آیا۔
مہلوکین کی شناخت شانکابائی اور ان کی بیٹی شری وانی کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے ارکان خاندان کے مطابق رات میں کولر چلا کر سوئی ہوئی شری وانی کا پیر کولر سے چھو گیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
اُس کی ماں جو اُس کے ساتھ سو رہی تھیں، وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ ایک ہی خاندان کی دو خواتین کی موت پر پورے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔