بھاگلپور کے پیر پینتی میں شدید آتشزدگی، 36 گھر جل کر خاک، سامان اور مویشیوں کے جلنے سے بھاری نقصان

آتشزدگی کے اس واقعہ میں متھن یادو کی دو گائے اور ایک باچھی اور رتن یادو کی تین بکری جھلس کر مر گئی۔ واقعہ دوپہر تقریباً 12 بجے کا ہے۔ اس وقت زیادہ تر لوگ کھیت میں مکّے کی فصل کی تیاری کرنے گئے ہوئے تھے۔ آگ کی لپٹیں اور دھوئیں کو دیکھ کر آس پاس کے دیہی لوگ اور کھیت میں فصل کی تیاری کر رہے لوگ دوڑ کر موقع پر پہنچے، لیکن تب تک گھر کا سارا سامان جل کر خاک ہو چکا تھا۔
برہمدیو یادو کے گھر سے پہلے دھواں نکلا اور اچانک تیزی سے پھیل گیا۔ برہمدیو کے گھر کے سبھی رکن کھیت میں مکّا کی تیاری کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اس وجہ سے آگ کیسے پھیلی، اس کا پتہ نہیں چل سکا۔