کانگریس کا وفد 12 وارڈوں کے ضمنی انتخاب میں استعمال ہونے والی ای وی ایم کی ’ایف ایل سی‘ میں احتجاجاً شامل ہوا

ریاستی کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے الیکشن آفس جا کر ای وی ایم کے ایف ایل سی کی جانچ کے عمل میں حصہ لیا۔ ساتھ ہی احتجاج بھی کیا کہ الیکشن کمیشن کانگریس پارٹی سے معلومات کیوں چھپا رہا ہے۔


دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے مطابق ریاستی کانگریس کمیٹی کا ایک وفد ہفتہ (10 مئی) کو دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں 12 وارڈوں کے ضمنی انتخاب میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کی فرسٹ لیول چیکنگ (ایف ایل سی) میں شامل ہوا۔ اس میں تمام پارٹیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ دہلی کانگریس نے ایف ایل سی کی جانے والی مشینوں کی جانکاری مانگی، جیسے مشینوں کی تعداد، سیریل نمبر، میک اور یہ مشین کس کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی ہے وغیرہ۔ لیکن الیکشن کمیشن نے جانکاری دینے سے انکار کر دیا۔
ہفتہ کو ریاستی کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے الیکشن آفس جا کر ای وی ایم کے ایف ایل سی کی جانچ کے عمل میں حصہ لیا۔ ساتھ ہی احتجاج بھی کیا کہ الیکشن کمیشن کانگریس پارٹی سے معلومات کیوں چھپا رہا ہے۔ واضح ہو کہ کانگریس وفد میں بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجیش گرگ، بابر پور ضلع کے انچارج ڈاکٹر پی کے مشرا، نئی دہلی پارلیمانی مبصر، قانونی اور انسانی حقوق کے محکمے کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار شامل تھے۔
واضح ہو کہ دہلی کانگریس کے ذریعہ آئندہ کارپوریشن ضمنی انتخاب میں استعمال ہونے والی ایم 2 ای وی ایم مشینوں کی ایف ایل سی کی مکمل جانکاری کے تعلق سے 5 مئی 2025 کو دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری کو خط لکھا تھا۔ اس میں ایف ایل سی ہونے والی ای وی ایم مشینوں کی تعداد، سیریل نمبر میک اور کس کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی ہے، اس کی مکمل جانکاری ایف ایل سی سے پہلے دی جائے۔ لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور پھر 9 مئی کو خط لکھ کر ای وی ایم کی ایف ایل سی کے لیے کہا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔