کون ہوتے ہیں ’ڈی جی ایم او‘ جن کی بات چیت سے تھم گیا ہندوستان-پاکستان جنگ؟

ڈی جی ایم او یعنی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز فوج میں ایک اہم اور ذمہ داری والا عہدہ ہوتا ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ہیں۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے۔ یہ جنگ بندی ہندوستان-پاکستان کے ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) کے درمیان بات چیت کے بعد ہی ممکن ہو پایا۔ ایسے میں عام لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر ’ڈی جی ایم او‘ کون ہوتے ہیں؟ اور ان کا کام کیا ہوتا ہے؟ ڈی جی ایم او یعنی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز فوج میں ایک اہم اور ذمہ داری والا عہدہ ہوتا ہے۔ موجودہ وقت میں ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکمل فوجی مہم ڈی جی ایم او کے ذمہ ہی ہوتی ہے۔ کسی بھی فوجی مہم کی ذمہ داری، اسے گائیڈ کرنا وغیرہ تمام طرح کے فیصلے لینے کا حق ڈی جی ایم او کے پاس ہوتا ہے۔ ڈی جی ایم او کا کام جنگ یا انسداد دہشت گردی مہمات اور امن قائم کرنے کے لیے جاری مشنوں کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ ساتھ ہی یہ فوج کی تینوں شاخوں اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان پُل کا کام بھی کرتے ہیں۔
ڈی جی ایم او کے پاس جنگ یا فوجی مہمات سے متعلق تمام خبریں پہنچائی جاتی ہیں اور اسی کے مطابق یہ حکمت عملی تیار کر کارروائی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ بھی انہیں تال میل رکھنا پڑتا ہے اور ایجنسیوں کے لیے بھی لازمی ہے کہ وہ تمام طرح کی ضروری معلومات ان تک پہنچائیں۔ ڈی جی ایم او ہی سرحد سے متعلق ایشوز، فوجی مہمات اور دیگر مسائل کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔ اس لیے جنگ شروع ہونے سے لے کر جنگ بندی تک اور جنگ کو طول دینے یا کم کرنے تک کے تمام فیصلوں میں ان کا کردار کافی اہم ہوتا ہے۔ اس وقت بھی جنگ بندی کے مسئلہ پر دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او کے درمیان ہی سب سے پہلے رابطہ قائم ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔