حیدرآباد: ایک ضعیف شخص کی لولگنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔
یہ ضعیف شخص کوتہ پلی منڈل مستقر میں فوڈ سیکورٹی کارڈ پر اپنے نام کو دوبارہ درج کرنے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس گیاتھا۔
اس شخص کی شناخت 60سالہ مالیاکے طورپر کی گئی ہے جو سپاکا گاؤں سے تعلق رکھتے تھا، جب وہ اپنے نام کو کارڈ پر دوبارہ شامل کرنے کے لئے دفتر گیا تھا جو کچھ غلطیوں کی وجہ سے حذف کر دیا گیا تھا،۔
اچانک دفتر میں گرنے پراس کو ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔